Add Poetry

طوفان مقابل ہے نہ دھارا ہے مقابل

Poet: yawar azeem By: misbah mushtaq, rawalpindi

طوفان مقابل ہے نہ دھارا ہے مقابل
حیرت ہے کہ خاموش کنارہ ہے مقابل

اِن جشن مناتے ہوئے لوگوں کو خبر کیا
یہ جنگ تو کچھ سوچ کے ہارا ہے مقابل

اِس شہر سے اب ترک ِ سکونت ہی بھلی ہے
اِس شہر کا ہر شخص ہمارا ہے مقابل

اب صرصر ِ حالات کا رُخ تیری طرف ہے
یہ تیری ہزیمت کا اشارہ ہے مقابل

ہرچند کہ وہ دشمن ِ ایماں ہے ہمارا
لیکن ہمیں ہر حال میں پیارا ہے مقابل

تُم جیسے خدوخال کسی اور کے کب ہیں
وہ کون حسیں ہے جو تمہارا ہے مقابل

تسخیر ِ مہ و مہر تو آسان ہے لیکن
یاور مری قسمت کا ستارہ ہے مقابل

Rate it:
Views: 838
26 Jul, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets