Add Poetry

عاشق کی فریاد

Poet: رعنا تبسم پاشا By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

بجھ گئے امیدوں کے دیپ اور چراغ
زندگی سکھ کا دے کوئی مجھ کو سراغ

حرماں نصیبی کا لگا ہے دامن پہ داغ
آج کا دن روز محشر سے بڑھ کر سہی

دلِ نامراد پہ ٹوٹی ہے پھر قیامت وہی
آئی ہے تیری یاد ہؤا ہے غضب یہی

کوئی دیکھے کہ آئے ہیں طوفاں کیا کیا
کھو گئے نشیمن لٹ گئے آشیاں کیا کیا

عیاں زخم زخم ہیں نہاں کیا کیا
وقت بُرا سہی آخر کو ٹل جائے گا

اپنا بھی اندازِ زندگی بدل جائے گا
سکوں ملے گا قرار بھی مل جائے گا

تیری یادیں تو میرا ساتھ نہ چھوڑیں گی
جوڑیں گی مجھ کو اور پھر توڑیں گی

میری زیست کے رخ کیا کیا موڑیں گی
مایہ پا کر غریب محبت کو ٹھکرانے والی

دل سے نکلی نہیں دولت کو اپنانے والی
کیسے بھولوں تجھ کو او ہردم یاد آنے والی؟

Rate it:
Views: 958
08 Aug, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets