عجب انداز سے سزا دیتے ہیں لوگ
Poet: ZIA ULLAH TAHIR By: ZIA ULLAH TAHIR, ISLAMABAD.عجب انداز سے سزا دیتے ہیں لوگ
چاہوں بیٹھنا تو اٹھا دیتے ہیں لوگ
دل ہوتا ہے جب کبھی اداس میرا
میری غزل مجھے سنا دیتے ہیں لوگ
وہم و گماں میں بھی نہیں ہوتی ابھی
بات جو یہاں پھیلا دیتے ہیں لوگ
زندگی سے کیا پایا ، آخر میں نے
کیوں زندگی کی دعا دیتے ہیں لوگ
کیا چاہتے ہیں ، زمانے میں جو
کر کے احسان ، جتلا دیتے ہیں لوگ
بھول چکا تھا ، جسے مدت سے طاہر
انہیں زخموں کو ، ہوا دیتے ہیں لوگ
More Sad Poetry






