عجب درد ہے یہ تیری جدائی بھی
Poet: سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آبادعجب درد ہے یہ تیری جدائی بھی
جس سے ممکن نہیں کوئی رہائی بھی
متاع ء جان ہو پھر بھی میرے نہیں
جان لیواء ہے سنو یہ سچائی بھی
ساتھ یوں کہ جیسے پرچھائی ہو میری
فاصلہ یہ کہ ممکن نہیں رسائی بھی
خون ء جگر سے یاروں کا چمن سینچا ہے
ہمیں راس نہ آئی یہ مسیحائی بھی
حد سے بڑھتی ہے تو مار دیتی عنبر
اتنی اچھی بھی نہیں یہ اچھائی بھی
More Sad Poetry






