Add Poetry

عجب سانحہ ہوا؟

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

عجب سانحہ ہوا؟
گولیاں کیوں چلائی گئ؟
پتہ نہیں کیا ہوا؟
وہ کیسی ہوا چلی؟
ہواؤں میں دھواں اٹھا
بکھر گئ کلی کلی
جو شعور میں تھا شور
کیسے رونما ہوا
ہوا کا رخ بدل گیا
یہ کیسا سلسلہ ہوا
گولیا ں کیوں چلائی گئ؟
ردا سروں سے ہٹ گئ
پتنگ جیسے کٹ گئ
کبھی ہوا نہ جو ہوا؟
گولیاں کیوں چلائی گئ؟
عجب سانحہ ہوا؟
پتہ نہیں کیا ہوا؟
دلوں میں اضطراب ہے؟
ہر ایک محو خواب ہے؟
یہ لوگ بھول پائیں گے کیا؟
وہ وقت ہے قریب تر
لگی تھی مہر معتبر
جو منحصر تھی زیست پر
یہ لوگ بھول پائیں گے؟
گولیاں کیوں چلائی گئ؟
مگر جو چلے گئے
وہ لوٹ کر نہ آئیں گے
بدل گئی فضا کی رت
یہ کیسا سانحہ ہوا؟
گولیاں کیوں چلائی گئ؟
گولیاں کیوں چلائی گئ

Rate it:
Views: 2
03 Dec, 2024
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets