عدم کے مسافر

Poet: Azeem Baig By: Azeem Baig, Karachi

عدم کے راہ وہ اس خاموشی سے جاتا ہے
ذرا سی بات کا کوئی اتنا برا مناتا ہے

ذہن کے کسی گوشے میں نہ تھا یوں ہو گی جدائی
عارضی جدائی جسے نہ تھی اب ہمیشہ کا غم کھاتا ہے

شاید ختم ہی ہوگئی تھی لگن دنیا میں رہنے کی
ورنہ کون اپنا درد کثیر یوں چھپاتا ہے

جس کے تن میں لہو کا دریا پھوٹ رہا تھا
قابل رشک ہے پھر بھی مسکراتا ہے

جن پہ تکیہ تھا وہ بھی چھوڑ گئے غم کی اس گھڑی میں
غم بانٹنے کے وقت کوئی یوں چھوڑ کہ جاتا ہے

خدا سلامت رکھے سب بچوں پر ماں کا سایہ
ماں نہ ہو جن کی ان کے ناز و نخرے کون اٹھاتا ہے

Rate it:
Views: 798
26 Jun, 2008