Add Poetry

عزم و یقیں بھی چاہئے منزل کا واسطے ‘

Poet: Hasan Shamsi By: F.H. Siddiqui, Lucknow ( India )

سب کچھ غلط سلط کیا جس دل کے واسطے
رکھتا تھا نرم گوشے وہ قاتل کے واسطے

قدموں کا بس شمار ، نہ رحت سفر فقط
عزم و یقیں بھی چاہئے منزل کے واسطے

انسانیت کا وصف ہے ظالم کی در گزر
نا کرد گی کا عزر بھی بز دل کے واسطے

شائد کی کچھ سکوں ترے دیدار سے ملے
دکھلا دے اک جھلک دل بسمل کے واسطے

مظلوم ٹھہرا آپ ہی واحد گواہ جرم
کیسے ثبوت لائے وہ عادل کے واسطے

طوفاں سے ساز باز تھی ‘ ہم کو پتہ نہ تھا
کیا کیا نہ ہم کیا کئے ساحل کے واسطے

ہم راہ مستقیم سے اتنا بھٹک گئے
ہموار اب زمین ہے با طل کے واسطے

کچھ بھی رہا نہ اب ، تو ‘ حسن ‘ سوچتا ہوں میں
کیوں دل لٹا دیا کسی سنگدل کے واسطے

Rate it:
Views: 972
08 Oct, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets