عشق

Poet: zeeshan By: zeeshan, wandala diyal shah/shahdara lahore

یعقوب کو آنسو لہو کے رلاتا ہے عشق
آنکھوں میں خاک نجف ملاتا ہے عشق

عقل محوحیرت و تجسس تھی جب
منصور کو سولی پہ سلاتا ہے عشق

افہام و تفہیم ہیں بدن سے بدن تک
روح کو روح سے ملاتا ہے عشق

دل کے اندر اک تڑپ سی رہتی ہے جیسے
ہر پہر مجھ کو بلاتا ہے عشق

محبوب کی کج ادائیاں دکھا کر
آتش آرزو میں جلاتا ہے عشق

Rate it:
Views: 487
31 May, 2012