عشق میں کون بتا سکتا ہے
Poet: احمد مشتاق By: مصدق رفیق, Karachiعشق میں کون بتا سکتا ہے
کس نے کس سے سچ بولا ہے
ہم تم ساتھ ہیں اس لمحے میں
دکھ سکھ تو اپنا اپنا ہے
مجھ کو تو سارے ناموں میں
تیرا نام اچھا لگتا ہے
بھول گئی وہ شکل بھی آخر
کب تک یاد کوئی رہتا ہے
More Sad Poetry






