عصر حاضر

Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

پختہ افکار کہاں ڈھونڈنے جائے کوئی
اس زمانے کی ہوا رکھتی ہے ہر چیز کو خام

مدرسہ عقل کو آزاد تو کرتا ہے مگر
چھوڑ جاتا ہے خیالات کو بے ربط و نظام

مردہ لا دینیٔ افکار سے افرنگ میں عشق
عقل بے ربطیِ افکار سے مشرق میں غلام
 

Rate it:
Views: 617
08 Oct, 2011