عنوان عشق پہ اک کتاب لکھ رہا ہوں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMعنوان عشق پہ اک کتاب لکھ رہا ہوں
جس میں محبت کےآداب لکھ رہاہوں
کیسےگزرتےہیں تیرے بن یہ دن
آج ان کےسارےعتاب لکھ رہاہوں
کیسےملن سےقبل ہم جدا ہوئے
اس کا ایک پوراباب لکھ رہاہوں
کتنے حسیں تاج محل بنائےتھے
کیسےٹوٹےوہ خواب لکھ رہاہوں
کانٹوں کی سیج پہ گزری ہےزندگی
آج ان کانٹوں کوگلاب لکھ رہاہوں
دردجدائی درد تنہائی دردآشنائی
اپنی زندگی کا نصاب لکھ رہاہوں
More Sad Poetry






