Add Poetry

عورت

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, moscow

اگر وفا کے ترازو میں ذات تولو گے
تو مرد ذات سے عورت کا پلڑا بهاری ہے
یہ جس سے پیار کرے پیار کا ہنر دے دے
بے آسرا کو دیار_کرم میں گهر دے دے
مقام جان لو عورت کی ذات کا سالک
یہ ماں کے روپ میں کتنی بلند ہستی ہے
اگر بہن ہے محبت بهرا خزانہ ہے
شعور زیست کی پہلی ہے درس گاه عورت
اندهیری رات میں جلتا ہوا دیا عورت
اگر جہان میں عورت کی ذات نہ ہوتی
زمیں کے فرش پر یہ کا ئنات نہ ہوتی

Rate it:
Views: 1264
21 Feb, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets