عین ممکن ہے کہ میں سبھی سے کنارا کر لوں
Poet: Ayesha Arshad Khokhar By: Sad Shayari, Satrah Sialkotبنا اس کے جیوں اور یونہی گزارا کر لوں 
 عین ممکن ہے کہ میں سبھی سے کنارا کر لوں
 
 نکالوں حال سے اس کو اور بھلا دوں ماضی سارا
 جو وقت گزرا ہمارا ، اسے تمہارا کر لوں
 
 یہ دل جو جکڑا ہے تمہاری یادوں میں اب تک
 کھولوں زنجیریں ساری اور اسے آوارہ کر لوں 
 
 ڈسے تنہائی یا وقت ستاۓ مجھ کو
 میں خود پہ لازم درد سارا کا سارا کر لوں
 
 پھر جو آۓ بھی موت، شوق سے آۓ مجھ کو 
 بس کچھ گناہوں کا میں کفارا کر لوں
  
More Sad Poetry






