Add Poetry

غار میں بیٹھا شخص

Poet: rafiq sandeelvi By: rashid sandeelvi, islamabad

چاند ستارے
پھول بنفشی پتے
ٹہنی ٹہنی جگنو بن کر
اڑنے والی برف
لکڑی کے شفاف ورق پر
مور کے پر کی نوک سے لکھے
کالے کالے حرف
اجلی دھوپ میں
ریت کے روشن ذرے
اور پہاڑی درے
ابر سوارسہانی شام
اور سبز قبا میں
ایک پری کا جسم
سرخ لبوں کی شاخ سے جھڑتے
پھولوں جیسے اسم
رنگ برنگ طلسم
جھیل کی تہ میں
ڈوبتے چاند کا عکس
ڈھول کی وحشی تال پہ ہوتا
نیم برہنہ رقص
کیسے کیسے منظر دیکے
ایک کروڑ برس پہلے کے
غار میں بیٹھا شخص

 

Rate it:
Views: 521
02 Oct, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets