غزل۔۔۔۔۔تو مجھے لے کے چلی رات کہاں
Poet: M Usman Jamaie By: Sana Ghori, karachiتو مجھے لے کے چلی رات کہاں
اب وہ اس شہر کے حالات کہاں
میں ہی سب کو جواب دیتا رہا
کھوگئے میرے سوالات کہاں
یہ کرشمہ ہے، کہاں اٹھی گھٹا
اور ہونے لگی برسات کہاں
شہرِدل بول کہاں بھیجوں اُسے
تیرے ہوتے ہیں مضافات کہاں
More Life Poetry






