Add Poetry

غزل

Poet: UA By: UA, Lahore

دل میں رہنے والوں کو بھولا نہیں کرتے
اِن یاد رکھنے والوں کو بھولا نہیں کرتے
احسان کر کے بھول جانا اچھی عادت ہے
احسان کرنے والوں کو بھولا نہیں کرتے
راہ چلتے ملنے والے دوست نہیں ہوتے
پر ساتھ چلنے والوں کو بھولا نہیں جاتا
دھکا دے کر آگے بڑھ جانے والوں کی خیر
اور ہاتھ پکڑنے والوں کو بھولا نہیں کرتے
راہ الفت میں جل جل کر جو خاک ہوئے عظمٰی
ہم ایسے بکھرنے والوں کو بھولا نہیں کرتے
 

Rate it:
Views: 385
04 Sep, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets