Add Poetry

غلط فہمی تھی وہ میری

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

غلط فہمی تھی وہ میری
کسی سے بھی محبت تھی نہیں اس کو

وہ اپنی ذات سے خود عشق میں مصروف تھا اتنا
اسے اطراف میں پھیلی محبت ڈھونگ لگتی تھی
وہ بس اپنی ہی خاطر زندگی کو جینا چاہتا تھا

..بڑھایا ہاتھ جو میری طرف اس نے
تو میں محسوس کر بیٹھا
”اسے مجھ سے محبت ہے“
مگر تب بھی حقیقت میں کہیں ایسا نہیں تھا کچھ
فقط یہ ہی حقیقت تھی
وہ میری ذات میں اپنی خوشی کی جستجو میں تھی
کہ اس نے آنکھ میں میری دھنک سے رنگ دیکھے تھے
کہ اس کو لمس میں میرے مہکتے پھول ملتے تھے
کہ اس کی ہر خوشی ہر مسکراہٹ پر ، جو اپنی جان دے دیتا
وہ فقط میری ہی ہستی تھی
”اسے بس خود سے محبت تھی“
سو میری ان نگاہوں میں وہ تکتی تھی شبیہ اپنی

میں اس کی اک ذرا سی ضد کو اس کا عشق سمجھا تھا
نہیں تھا عشق وہ اُس کا
فقط اک شائبہ تھا وہ محبت کا

Rate it:
Views: 409
30 Oct, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets