Add Poetry

غم خریدتے ہیں بانٹ کے خوشیاں اکثر

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

رہتا ہے میرے دل میں یہ گماں اکثر
زندگی روز نئے لیتی ہے امتحاں اکثر

کِس محبت سے تنکا تنکا جمع کر کے
خود ہی جلا لیتے ہیں لوگ آشیاں اکثر

جب رشتوں کی اساس ہو غرض وطمع
تو لوٹ لیتے ہیں گھر کے ہی نگہباں اکثر

وہی ظُلمات کی آغوش میں رکھ دیتے ہیں
جن کے لیے کرتے ہیں لوگ چراغاں اکثر

اپنے ہی پرایا کر دیں سرَ راہ، تو پھر
زمیں ہوتی ہے، نہ دسترس میں آسماں اکثر

اک ہم کہ افسردہ ہیں کسی کے روٹھ جانے پہ
لوگ تو مروت میں بھی نہیں مناتے یہاں اکثر

کیا پوچھتے ہو رضا کہ حا صل ِ وفا کیا ہے
غم خریدتے ہیں بانٹ کے خوشیاں اکثر

Rate it:
Views: 506
14 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets