غم میرا مقدر ہیں
Poet: شیخ ذیشان خان جدون By: ZEESHAN KHAN JADOON, Abbotabadنہ تو ملی خاموشیاں اور نہ ہی شہنائی مُجھے
تھا کل بھی ہے اور آج بھی احساس تنہائی مُجھے
دیکھو زرا تُم ظلم کی یہ کس قدر ہے انتہا
میرا جلا کے گھر بنایا پھر تماشائی مُجھے
ان خلوتوں میں گُھٹ رہا ہے دم میرا کچھ ساتھ دو
انجان ہوں نادان ہوں کچھ دو شناسائی مُجھے
ہنسنا پڑے رونا پڑے ہر حال میں جی لیں گے ہم
اتنی گُزارش ہے میری اب دو نہ رُسوائی مُجھے
ہیں ہر قدم پر ٹھوکریں بس مل رہی ہیں نفرتیں
تقدیر یہ میری ہے کہ چا ہت نہ راس آئی مُجھے
More Sad Poetry






