غم کی اپنے کہانی لکھتے ہیں
Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, MPK غم کی اپنے کہانی لکھتے ہیں
دکھ درد کی ترجمانی لکھتے ہیں
تم ہی ہو سرمایہ حیات اپنے۔
تم ہی ہو زندگانی لکھتے ہیں۔
جو ہمیں یاد ھے آپ بیتی۔
وہ تمہیں یاد دھانی لکھتے ہیں۔
تمہارے بنا کہیں دل نہ لگنا۔
ھے سراسر پریشانی لکھتے ہیں
کیوں رہا ہمسے ناراض زمانہ
تھی جو باہم نادانی لکھتے ہیں
قصہ ھے اس کا قلم سے اپنے۔
تمہید اسد کوئی یعنی لکھتے ہیں
More Sad Poetry






