غم کی دلہن
Poet: Mohsin Sheikh By: Bakhtiar Nasir, Lahoreتصویر جو دیوار پہ لٹکائی ہوئی ہے
اس سے بھی میری شہر میں رسوائی ہوئی ہے
اے دوست بھلانے میں تجھے وقت لگے گا
اک عمر گنوانے سے شناسائی ہوئی ہے
پوچھوں تو بھلا کس سے میں اب تیرا ٹھکانہ
ہر چیز تیرے شہر کی پتھرائی ہوئی ہے
فاقوں نے اڑا لی ہے ہر اک چیز کی رنگت
جو چاند سی صورت تھی وہ گہنائی ہوئی ہے
یہ شب بھی یونہی آنکھ میں کٹ جائے گی محسن
اک غم کی دلہن آج بھی گھر آئی ہوئی ہے
More Sad Poetry








