Add Poetry

غموں کی ایک ریاست کا ہمیں سلطان کہتے ہیں

Poet: MeeR Hassan Khoso By: MeeR Hassan Khoso, JACOBABAD

بچھڑ جانے کا اسکو بھی ہوا ارمان کہتے ہیں
جدائی میں اسی کا بھی ہوا نقصان کہتے ہیں

دکھوں کی ایک دنیا میں ہمارا نام ہے اب بھی
غموں کی ایک ریاست کا ہمیں سلطان کہتے ہیں

ابھی بھی وقت ہے جانا پلٹ کے تم چلی جاؤ
محبت کا سفر اتنا نہیں آسان کہتے ہیں

میں اپنی مخلصی کے ہاتھ سے لٹتا رہا اکثر
یہاں کے لوگ مجھ کو اس لئے نادان کہتے ہیں

اسے ہر دید میں دیکھا اسے ہر سانس میں سوچا
اسے دلبر اسے دلدار ‏اسے دل جان کہتے ہیں

ہم اپنی زندگی کو بھی سمجھ پائے نہیں اب تک
کبھی مشکل سمجھتے ہیں کبھی آسان کہتے ہیں

یہ کیسی دل لگی ہے میر کیسی عاشقی ہے یہ‎ ‎
جو لینا جان چاہتا ہے اسے ہم جان کہتے ہیں

Rate it:
Views: 592
02 Mar, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets