غمِ الفت اگرچہ ہمی کو دیئے جاتے ہیں

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

غمِ الفت اگرچہ ہمی کو دیئے جاتے ہیں
حیرت ہےإ پھر بھی ہم جیئے جاتے ہیں

زخمِ دل نہ کہیں دیکھ لے ھمارے کوئی
گریباں تمناؤں کا، ہم سیئے جاتے ہیں

عجب سودا ہے کاروبارِ محبت کا بھی
بدلے وفا کے، غمِ یار لئے جاتے ہیں

دل پہ نہ کھل سکے گا تمناؤں کا در
زہرِ تقدیرھم اس لئے پئے جاتے ہیں

نادانی ہے خوشی کی آس لگائے رکھنا
اب حسرتوں کے بجھےدیئے جاتے ہیں

Rate it:
Views: 469
26 Jul, 2011