Add Poetry

غمِ دل لگی سے ملا کچھ تھا ہی نہیں

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

غمِ دل لگی سے ملا کچھ تھا ہی نہیں
بجز درد کے واسطہ کچھ تھا ہی نہیں

نجانے کیوں پھر بھی خفا رہتا تھا
اُسے مجھ سے گلہ کچھ تھا ہی نہیں

کیوں نہ خود کو سپردِ لہرِ قاتل کرتا
میرےبچنے کا آسرا کچھ تھا ہی نہیں

آج وہ بھی قریب سے یوں گزرا
جیسے کبھی وہ میرا کچھ تھا ہی نہیں

عمرِ طویل کے گوشواروں میں رضا
خساروں کے سوا کچھ تھا ہی نہیں
 

Rate it:
Views: 425
02 Sep, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets