Add Poetry

فاصلہ

Poet: Sajid Hadayat By: Sajid Hadayat, Lahore

فاصلےکوسمجھو تم
فاصلہ حقیقت ہے
باقی سب فانی ہے

یقین کے نگر میں بھی
وسوسے ہی پلتے ہیں
درد کی خلیجوں کو
وقت پاٹ دیتا ہے
بہت سی صلیبوں کو
صبر کاٹ دیتا ہے
تتلیوں کے ہونٹوں پر
موسموں کے نغمے نہیں
قربتوں اور منزلوں
اور قہقہوں کے پیچھے بھی
ایک ہی کہانی ہے
آنکھ ہی کا پانی ہے

آنے اور جانے کے
فاصلے میں رہتے ہو
تم اپنی آنکھ سے
بے سبب ہی بہتے ہو
فاصلے کو سمجھو تم
فاصلہ حقیقت ہے
باقی سب فانی ہے

Rate it:
Views: 647
10 Nov, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets