فاصلے
Poet: Aazi By: Azam, Gujranwalaفاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نا تھا
سامنے بیھٹا تھا اور وہ میرا نا تھا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو
میں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نا تھا
رات بھر پچھلی سی آہٹ کان میں آتی رہی
جھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نا تھا
آج اس نے درد بھی اپنے علیحدہ کر لیے
آج میں رویا تو میرے ساتھ وہ رویا نا تھا
یہ سبھی ویرانیاں اسی کے جانے سے تھیں
آنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نا تھا
More Sad Poetry






