فرقہ پرستیوں میں بٹے جارہے ہیں لوگ اور آپسی خلش میں کٹے جارہے ہیں لوگ یہ مقصد حیات ہے اک رب کی بندگی مقصد سے زندگی کے ہٹے جا رہے ہیں لوگ بغض و حسد جلن کا یہ ہم پر اثر ہوا محفل سے دوستوں کی چھٹے جا رہے ہیں لوگ