فسانہ اب تو سنا دیں گے

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

فسانہ اب تو سنا دیں گے
دنیا کو سب کچھ بتا دیں گے

بربادیء دل پہ نہ روئیں گے
نشیمن نیا اِک بنا لیں گے

گو لب ہیں خاموش ہمارے
پر اشک سب کچھ بتا دیں گے

نہ کریں گے عیاں درد اپنا
زخم دل ہم چھپا لیں گے

خون دل کی شمع جلا کر
بزم رفتہ یوں سجا دیں گے

تنہا نہ اب رہیں گے رعنا
کسی کو اپنا بنا لیں گے

Rate it:
Views: 632
24 Jan, 2017