Add Poetry

فسانہ محبت کا

Poet: By: Tariq Baloch, hub chowki balochistan

محبت جیت ہوتی ہے، مگر یہ ہار جاتی ہے
کبھی دل سوز لمحوں سے، کبھی بیکار رسموں سے
کبھی تقدیر والوں سے، کبھی مجبور قسموں سے
مگر یہ ہار جاتی ہے

کبھی یہ پھول جیسی ہے، کبھی یہ دھول جیسی ہے
کبھی یہ دھوپ جیسی ہے، کبھی یہ چاند جیسی ہے
کبھی یہ مسرور کرتی ہے، کبھی یہ روگ دیتی ہے
کسی کا چین بنتی ہے، کسی کو رلا دیتی ہے
کبھی لے پار جاتی ہے، کبھی یہ مار دیتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
لیکن
یہ ہار جاتی ہے

Rate it:
Views: 405
03 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets