Add Poetry

فن کے گرو کو کافی ہے اتنا میرا جواب

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

چند عامیانہ باتوں سے فنکار نہ بنیں
شاعر بنیں یوں بھانڈ تو سرکار نہ بنیں

میں خود کو شاعری کا سمجھتا نہیں گرو
لیکن جناب بات کی ہے آپ نے شروع

دل میں تو میرے جھانکیے چاہت ہے کسقدر
میری نظر میں آپ کی عزت ہے کسقدر

بس عرض ہے زبان کو تھوڑا سنبھالیے
غصہ نہ شاعروں پہ مری جاں نکالیے

تنقید میری شاعری پہ کیجیے جناب
مہکیں گے میرے شعروں کے یوں اور بھی گلاب

تنقید لازمی بھی ہے لوگوں کی اے حضور
اصلاح یوں ہی ہوتی ہے شعروں کی اے حضور

لوگوں سے داد پا کے لہکنے لگے ہیں آپ
بس تھوڑی سی ہی پی کے بہکنے لگے ہیں آپ

شہرت کا کیا ہے یہ تو نصیبوں کی بات ہے
ہو جس میں فن چھپا وہی فن کی سوغات ہے

صرف حسن و عشق کا ہی بیاں شاعری نہیں
لوگوں کے درد و غم پہ نظر آپ کی نہیں

ہو شاعری تو “ میر “ سی انداز و ناز کی
سر میں بجے تو بھاتی ہے آواز ساز کی

صرف قافیوں کو جوڑنا ہی شاعری نہیں
تک بندیوں کی آج کوئی بھی کمی نہیں

یہ دیکھیے تو پورا وزن ہے بھی کہ نہیں
کچھ جانیے حضور سخن ہے بھی کہ نہیں

غالب و میر و فیض کو پڑھتے رہے ہیں آپ
پھر بھی بے معنی شعر ہی گھڑتے رہے ہیں آپ

لوگوں کا ذوق علم و ادب نہ بگاریے
اور شاعری کا پیرہن یوں نہ ادھیڑیے

گر شاعری کا شوق ہے استاد ڈھونڈیے
یا ٹوٹا ہوا اک دل ناشاد ڈھونڈیے

شعلہ سا بن کے آپ پہ لپکوں تو میں جناب
لیکن نہیں کہ پیش نظر ہیں مرے آداب

ہوں نرم پھول مجھ میں چبھن بھی ہے خار کی
گر سو سنار کی تو فقط اک لوہار کی

اب اور محترم کا میں لوں کسقدر حساب ؟
فن کے گرو کو کافی ہے اتنا مرا جواب

چھوڑو اے داست ! دوستی کا ہاتھ بڑھائیں
پہلے ہی نفرتیں ہیں بہت اس جہان میں

نوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کل رات بھری بزم میں ایک شاعر نما شخص کے طنزیہ جملوں کے جواب میں یہ نظم تحریر کی گئی ۔اسے اپنے پیارے دوستوں کی نذر کر رہا ہوں۔
 

Rate it:
Views: 769
03 Dec, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets