قرض تیری جفا کا ادا کیسے کروں
Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottinghamقرض تیری جفا کا ادا کیسے کروں
تو ہی بتا تجھ سے میں وفا کیسے کروں
جب اپنوں نے ہی لوُٹا ہے بھر کر مجھ کو
میں غیروں سے بھلا گلہ شکواہ کیسے کروں
تُجھ پہ نثار کیا تھا جسم و جاں کبھی
اب تیری بربادی کی میں دُعا کیسے کروں
کہتے ہیں سب تجھے بھولنا بھلانا ہے مناسب ہو گا
اپنے ہی سینے سے دل کو جُدا کیسے کروں
اکیلے چلنے کی عادت نا رہی مسعود کو اب
سفر زندگی کا تھا تیرے بنا کیسے کروں
More Sad Poetry






