Add Poetry

قسمیں وعدے پیار وفا، سب باتیں ہیں باتوں کا کیا

Poet: "UPKAAR" By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

قسمیں وعدے پیار وفا، سب باتیں ہیں باتوں کا کیا
کوئی کسی کا نہیں، یہ جھوٹے ناطے ہیں ناطوں کا کیا

ہو گا مسیحا سامنے تیرے، پھر بھی نہ تُو بچ پائے گا
تیرا اپنا، بھول کے آخر تُجھ کو آگ لگائے گا

آسمان پہ اُڑنے والے مٹی میں مِل جائے گا
قسمیں وعدے پیار وفا سب باتیں ہیں باتوں کا کیا

سُکھ میں تیرے ساتھ چلیں گے، دُکھ میں مُکھ موڑیں گے
دنیا والے تیرے بن کر تیرا ہی دِل توڑیں گے

دیتے ہیں بھگوان کو دھوکہ، انساں کا کیا چھوڑیں گے
قسمیں وعدے پیار وفا سب باتیں ہیں باتوں کا کیا

Rate it:
Views: 2470
23 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets