یہ جو چاہتوں کے ہیں ترجماں
یہ محبتوں کے کہیں نغمہ خواں
یہ کہاں رکے ہیں کہاں رکے
انہیں چلنا ہے بڑی دور تک
کہ یہ رفعتوں کے ہیں آسماں
یہ کہاں رکے ہیں کہاں رکے
دل_ بے خبر تجھے کیا خبر
یہ عنایتوں کے ہیں کارواں
یہ کہاں رکے ہیں کہاں رکے
تیری دید سے ہیں یہ گل کھلے
یہ مدارتوں کے ہیں گلستاں
یہ کہاں رکے ہیں کہاں رکے
انہیں برہنیں کہیں چاہ سے
یہ محبتوں پہ ہیں مہرباں
یہ کہاں رکے ہیں کہاں رکے
تری ذات کاحصہ ہیں صدف
تری ذات کا قصہ ہیں صدف
ترے درد و غم کے یہ کارواں
یہ کہاں رکے ہیں کہاں رکے ؟