ٹوٹ کر چاہا جنہیں وہ بھی دغا دینے لگے
آگ جلتی رہی وہ اور ہوا دینے لگے
اور بیمار مجھے میرے مسیحا نے کیا
میں نے جانا کہ وہ مجھ کو دوا دینے لگے
ہم نے دل ہار دیا ایسے وفا کاروں پر
جو دل سنبھل جانے پہ وفا دینے لگے
کاش وہ پہلے قدم مجھ کو آزما لیتے
جو امتحاں لے کے اب سزا دینے لگے
جب تلک موت کی چاہت رہی مرنے نہ دیا
جب میں جینے لگا تو کو قضا دینے لگے