Add Poetry

قلم کا زور

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

قلم کا زور آزماتا رہتا ہوں
محفلوں کو گرماتا رہتا ہوں

اچھی باتوں کی تشہیر کرتا رہتا ہوں
برائیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہتا ہوں

اپنا پیغام سب تک پہنچاتا رہتا ہوں
دشمنوں کو بھی گلے لگاتا رہتا ہوں

انہیں زمانے بھر کی خوشیاں مبارک
میں غموں کے سمندر میں بہتا رہتا ہوں

کئی لوگ کاٹتے رہتے ہیں میری جڑیں
میں ہرے شجر کی طرح لہراتا رہتا ہوں

ہمیں اپنے پاک پروردگار سے ڈرنا چائیے
یہ پیغام سب تک پہنچاتا رہتا ہوں

زندہ دل ہوں سدا مسکراتا رہتا ہوں
غموں کو دوست سمجھ کر اپناتا رہتا ہوں

Rate it:
Views: 368
01 Mar, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets