قہقوں میں اپنے غم کو اُڑا دینا

Poet: نور ذوالفقار علی By: نور ذوالفقار علی, Gujranwala

قہقوں میں اپنے غم کو اُڑا دینا
آنسو دل میں رکھ کر تم مسکرا دینا

دنیا کی محبت و ہمدردی فقط دھوکا ہے
فریب میں آکر کہیں اپنی داستان نا سنا دینا

محبوب مہربان ہوجائے گا عاشق پر
تم اِس جھوٹی بات کو مت ہوا دینا

تمھارے بعد کوئی اِس رستے پہ نا چل پڑے
تم یوں کرنا کہ اپنے قدموں کے نشاں مٹا دینا

Rate it:
Views: 358
01 Oct, 2022