Add Poetry

قیامت تھی یا قیامت سے اک لبریز گھڑی

Poet: Syed Zaki ul Hasan Sherazi By: Syed Zaki ul Hasan Sherazi, Lahore

قیامت تھی یا قیامت سے اک لبریز گھڑی
یہ سب روداد اک ماں سے پوچھنا چاہتا ہوں

بچوں کو لے کر ہوتے ہیں ماں باپ کے کئی خواب
میں اس ماں کا خواب، اک ماں سے پوچھنا چاہتا ہوں

گھر سے جاتے ہوئے تو کرتے ہیں ۔سبھی الوداع
میں وہ الوداع، اک ماں سے پوچھنا چاہتا ہوں

ڈرتی تھی جس کو ماں ٹھنڈے پانی سے نہلاتے ہوئے
اس کا خون میں نہانا ،اک ماں سے پوچھنا چاہتا ہوں

آیا تھا جو دشمن وطن کا نام مٹانے کے واسطے
اک دلیر کی دلیری ، اک ماں کو بتانا چاہتا ہوں

دے کر کندھا، اپنے ہی سہارے کی لاش کو
اک باپ کی ہمت، دشمن کو بتانا کو چاہتا ہوں

برپا کرنا چاہتا تھا،دشمن جو دہشت ہمارے بچوں پر
ہر بچے کی آواز بن کر ، دشمن کو للکارنا چاہتا ہوں
 

Rate it:
Views: 877
14 Dec, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets