Add Poetry

قیمتی

Poet: shanzay By: shanzay, Peshawar

بہت چھوٹی تھی جب “ابو“ نے بتایا، زندگی بہت “قیمتی“ ہے
اسے سوچ سمجھ کے اینوسٹ کرنا، جو بھی بوؤگی وہی کاٹوگی
سب کے ساتھ اچھا کرنا، اپنا بہت خیال رکھنا
جان ہو میری، آن ہو میری، میرا ہمیشہ مان رکھنا
مجھے بھی بےحدعزیز تھے وہ، تبھی ہر اِک بات اُن کی سنبھال رکھی
زندگی میں جو بھی جب بھی موڑ آیا
“ابو“ کی باتوں کا مان رکھا، اُنہی کی خوشیوں کا دھیان رکھا
چھوڑ کے اَب جب یہ گھر جا رہی ہوں
سوچ ہی سوچ میں حساب لگا رہی ہوں
کہاں، کب، کونسا لمحہ چُوکا، کہ“زندگی“کا اتنا بڑا فیصلہ
“ابو“نےبِناپُوچھےہی کردیاہے
کسی کو بھی میرا رفیق چُن لیا ہے
میری اتنی “قیمتی“ شِے کو، کیوں اِتنا بے وقعت کر دیا ہے
کہاں تھا اور کیسا اُصول تھاجو، اُنہوں نے بتایا نہ مجھے یاد آیا
میرے سبھی فیصلوں میں سے، کس فیصلے کا انجام ہے یہ
یا بھر پہلا اُصول ہی غلط تھا
زندگی واقعی “قیمتی“ ہے؟؟؟؟

Rate it:
Views: 368
15 Dec, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets