لاکھ تکلیفیں ہوں لیکن مسکرانا چاہیئے
Poet: Shams Bhopali By: Shams Bhopali, Bhopalلاکھ تکلیفیں ہوں لیکن مسکرانا چاہیئے
درد جتنا بھی ہو سب ہنس کر بھلانا چاہیئے
جیسا دِکھتا ہے ہمیں اکثر وہ ہوتا ہی نہیں
دوست یا دشمن ہو سبکو آزمانا چاہیئے
ملنے جلنے سے تعلق اور بڑھتے ہیں جناب
ایک دوجے کے گھروں میں آنا جانا چاہیئے
جانے کیسے لوگ ہونگے جانے کیا ماحول ہے
بیٹیوں کو گھر کا ہر ایک کام آنا چاہیئے
کھیلتے رہتے ہو موبائل سے تم ہر وقت کیوں
ساتھ گھروالوں کے بھی کچھ پل بتانا چاہیئے
شمس میں مانا نہیں ہے کوئی معیارِ سخن
لیکن حضرت آپکو سننا تو آنا چاہیئے
More Sad Poetry






