لاکھ دیکھے حسین چہرے تو
Poet: Shabbir Nazish By: Shabbir Nazish, Karachiلاکھ دیکھے حسین چہرے تو
ایسی حالت نہیں تھی پہلے تو
اِک نظر دیکھنے پہ یہ عالم
اِک نظر اور دیکھ لیتے تو؟
وہ تو ہم نے تمہیں سنبھال لیا
ہم بھی گر ہوش میں نہ ہوتے تو؟
کس کی صُحبت کا رنگ لے بیٹھے
آپ ایسے نہیں تھے پہلے تو
میں ہوں کیا ، آئینہ پگھل جائے
تُو اگر آنکھ بھر کے دیکھے تو
More Sad Poetry






