لاہور: ١٢ مارچ ٢٠١٠
Poet: UA By: UA, Lahoreآہ پھر میرے شہر کی فضا سوگوار ہے
آہ دہشت گری کی زد میں کوچہ بازار ہے
خاک و خون میں لتھڑا جسموں کا انبار ہے
آہ پھر خلقت خدا پھر درندگی کا شکار ہے
آہ پھر میرے شہر کی فضا سوگوار ہے
ہراساں و پریشاں یہ بندہ گنہگار ہے
آج پھر دست طلب رحمت کا طلبگار ہے
یا الٰہی اب تو اس فتنہ کا قصہ پاک ہو
یا الٰہی اب تو ہم پر رحم کی برسات ہو
دامن تر بھر چکا یہ بندہ اشکبار ہے
آہ پھر میرے شہر کی فضا سوگوار ہے
آہ دہشت گری کی زد میں کوچہ بازار ہے
More Sad Poetry






