لفظوں کے ذخیرے
Poet: Syed Sajid Ali By: Syed Sajid Ali, lahoreلفظوں کے ذخیرے
کچھ نہیں
جب بن الفاظ کے
ُآنکھیں بولیں
کہ یہ زیست
سہل ہو جائے
گر وعدہ کرو
اُس سمے کا
جب وقت کا سمندر
بن وقت کے بحر میں جا گرے
اور موت
اجل سے جا ملے
جب زندگی زندہ ہو کر
حیات جاوداں سے ملے
وعدہ کرو
گر اُس سمے میرا بننے کا
تو یہ زیست سہل ہو جائے
More Sad Poetry






