لوگ
Poet: madiha khalid By: madiha khalid, karachiکچھ لوگ بہاروں سے ہوتے ہیں
اور کچھ خزاں کی پت جھڑ ہوتے ہیں
کچھ پل میں قریب تر لگتے ہیں
اورکچھ عمر بھر سایہ انجانہ لگتے ہیں
کچھ ڈھلتی عمر سے دکھ دے جاتے ہیں
اورکچھ جوانی کی شوخیاں یاد کرا جاتے ہیں
کچھ ہمت و حوصلے کا مینار ہوتے ہیں
اور کچھ خودسےہی شرمندہ ہوتے ہیں
کچھ عمر تمام خواہشوں کے حصار میں ہیں
اور کچھ کم ہی بےحساب سمجھتے ہیں
یہ آتے جاتے لوگ رقم داستانیں کرتے ہیں
کچھ خوشیوں کی نوید کچھ غم کے نوحے سناتے ہیں ۔۔
More Sad Poetry






