Add Poetry

لوگ مجھ سےبچھڑ گئے

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے
جو محبتوں کی اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں مانتا ھی نہیں یہ دل وہی لوگ میرے ھیں ھمسفر
مجھے ھر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑگئے

مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے

یہ خیال سارے ھیں عارضی یہ گلاب سارے ھیں کاغذی
گل آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ھوئے
جو مری طلب مری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
وہ جو روزو شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئ

Rate it:
Views: 332
27 Aug, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets