Add Poetry

لکی ! میرا جینا آخر کیوں آسان نہیں ہوتا

Poet: Arooj Fatima (Lucky) By: Arooj Fatima (Lucky) , jeddah

کب سے چلی ہوں میں منزل کی طرف
راستے کی خبر نہیں ، خوشی کا گمان نہیں ہوتا

ہر ُدکھ تو آنکھوں سے عیاں نہیں ہوتا
ہر کسی کے لیے تو کوئی پریشان نہیں ہوتا

سجدوں میں تو ہزاروں لوگ گرتے ہیں مگر
سب پر خدا ایک جیسا مہربان نہیں ہوتا

وہ کیونکر پکارے گا مجھے میری حثیت ہی کیا
جو ُمکر جائے زبان سے وہ انسان نہیں ہوتا

سنگ دلی کی دنیا ہے پتھر بن کر جیو
خدا کس میں نہیں یہ راز افشاں نہیں ہوتا

وہ کیوں مجھے اپنا کہتا ہے جبکہ
میرا دل دکھا کر وہ پیشمان نہیں ہوتا

کتنی دعایئں مانگو کہ اب سکت نہیں
لکی ! میرا جینا آخر کیوں آسان نہیں ہوتا

Rate it:
Views: 374
26 Aug, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets