لہو ہر لفظ روتا ہے

Poet: By: NS, lahore

یہی وعدہ لیا تھا نا
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
تو دیکھو دیکھ لو آ کر
میری آنکھوں کو دیکھو تم
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
میرے ہنٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئی بھی غم اگر آیا
اسے ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پرسکون ہوگا
تو سوچو گے
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ پورا کردیا
مگر اک بات ہے پیارے
کبھی جو وقت مل جائے
تو میری شاعری پڑھ لینا
تمہیں محسوس تو ہوگا
کہیں تلخی بھرا لحجہ
کہیں پہ سرد سا لحجہ
کہیںپ ہ درد کی جھیلیں
کہیں لہجے کی کڑواہٹ
سنو
میں خوش تو ہوں لیکن
لہو ہر لفظ روتا ہے
لہو ہر لفظ روتا ہے

Rate it:
Views: 751
02 Jun, 2009
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL