لیکن تو ہی بتا اے شاہین
Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjnمیرے وجود کے گرد
نفرتوں کا ہالہ ہے
محرومیوں کی کتنی ہی
دیواریں ہیں
ہاتھوں میں مجبوریوں
کے جام ہیں
پاؤں کے نیچے
کانٹوں کا فرش ہے۔
اور سر پہ محبت کا
سائباں بھی نہیں۔
مگر میں پھر بھی
زندہ ہوں ۔
لیکن تو ہی بتا اے شاہیں
یہ زندگی بھی تو کوئی زندگی نہیں۔
More Sad Poetry






