لیکن چاند کو سونا ہو گا

Poet: Wasi Shah By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

جس کروٹ لیٹے تھے ہم تم
چاند تمہاری پیشانی کو چوم رہا تھا
دیکھو جاناں
چاند وہاں سے ہجرت کر کے
پیروں تک آ پہنچا ہے
سو جاؤ اب
باقی باتیں کل کر لیں گے
میرا کیا ہے
لیکن چاند کو سونا ہو گا

Rate it:
Views: 441
29 Sep, 2011