Add Poetry

ماؤں کے کتنے چشمِ چراغ بُجھ گئے ہیں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

ناسمجھ سوالوں کے جوابوں کو پورا کرنا تھا
مجھے زندگی کی کتابوں کو پورا کرنا تھا

ظالموں نے کیا کیا کہ چھین لی سانسیں میری
ابھی گلستانِ پاکِ گلابوں کو پورا کرنا تھا

ماؤں کے کتنے چشمِ چراغ بُجھ گئے ہیں
خواب دیکھنے تھے ابھی خوابوں کو پورا کرنا تھا

کم عمری میں حق چھِن گیا جینے کا
اور مجھے بہت سے ثوابوں کو پورا کرنا تھا

بنانا تھا مجھے ساگر وسیع تمناؤں کا
پل پل کے بہت حبابوں کو پورا کرنا تھا

افلاک میں کرنا تھا سفر مجھے اِک روز
سواری کیلئے کچھ عقابوں کو پورا کرنا تھا

خود ہی لکھ دیا میرا نام شہداء میں نہالؔ
مجھے اپنے لئے اور انتخابوں کو پورا کرنا تھا
 

Rate it:
Views: 604
17 Dec, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets