مایوس مت ہونا
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiابھی مایوس مت ہونا نہ تم یوں حوصلہ ہارو
ابھی تو سحر ہونی ہے اندھیروں کو بھی چھٹنا ہے
ابھی تو جنگ جاری ہے ابھی یہ سوچنا کیسا
اگر ہم ہار جائیں تو ہمارا کیا بنے گا پھر
اگر یہ حوصلہ ٹوٹا تو پھر ہم ہار جائیں گے
ابھی ثابت قدم رہنا ضروری ہے مرے لوگو
توکل تو ہے اللہ پر مگر محتاط رہنا ہے
شکست اس کا مقدر ہے ہماری جیت ہونی ہے
وبا سے جان چھوٹے گی وطن کی دیکھنا جلدی
ہو گی یوں زندگی پھر سے رواں تم دیکھنا جلدی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم